*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ آبپاشی کا اجلاس*

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ آبپاشی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر آبپاشی ریاض خان، سیکرٹری آبپاشی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔وزیراعلٰی نے غذائی تحفظ اور آبپاشی کے شعبے میں اہم فیصلے کئے۔ صوبے میں قابل کاشت زمین (کمانڈ ایریا) بڑھانے کے لیے فوری جامع پلان بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلٰی نے کہا کہ تحفظ حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ تمام متعلقہ محکمے مل کر آؤٹ آف باکس حل تیار کریں۔ آبپاشی نظام کے لیے جدید ایسٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ نہری نظام کی GIS میپنگ اور مکمل ڈیجیٹل ریکارڈ بنانے کی ہدایت کی گئی۔ آبیانہ کلیکشن سمیت محکمے کے تمام کاموں کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت اور کارکردگی دونوں بہتر ہوں گی۔ صوبے کے لیے جامع فلڈ کنٹیجنسی پلان تیار کرنے کا حکم دیا گیا۔ نہروں کی صفائی اور مرمت کے لیے کوآرڈینیٹس اور ویڈیو مانیٹرنگ کا سسٹم بنانے کی ہدایت کی گئی۔ خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی ہدایت کی گئی۔ محکمے میں اون پے اسکیل کلچر ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔محمد سہیل آفریدی نےزیر تعمیر سمال ڈیمز جلد مکمل کرنے کی ہدایت اور ڈیموں کے قریب سیاحتی سہولیات کے منصوبوں کو تیز کرنے کا حکم دیا۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

جواب دیں

Back to top button