*پنجاب بھر میں قائم خاتون سہولت مراکز کے فوکل پرسنز کی تربیت کا مرحلہ مکمل ہو گیا* سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن

تفصیل کے مطابق لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، پنجاب کے حکمنامے کے تحت پنجاب کے 44 میونسپل اداروں کے فوکل پرسنز کی تربیتی سیشنز کا انعقاد مکمل ہو گیا۔ متذکرہ حکمنامے کے تحت تربیتی سیشنز و سہلکاری کی ذمہ داری سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن سرانجام دی۔

ٹیم سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد زاہد اسلام، ڈائریکٹر پروگرامز ساجدعلی، شہزاد حیدر خان پروگرام منیجر اور پروگرام ایسوسی ایٹ افشاں نازلی نے سہلکاری کی خدمات سرانجام دیں۔ فوکل پرسن جناب فرمائش علی چوہدری، ڈائریکٹر (ڈیٹا کولیکشن) پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ بھی شریک رہے۔ ورچوئل تربیتی سیشن کے ایجنڈا کے مطابق درج ذیل موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ڈائریکٹو پر عملد رآمدکی صورتحال کا جائزہ، سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن، خاتون سہولت مراکز کا پس منظر، اسٹڈی کے نتائج، خاتون سہولت ڈسک بنانے کے اغراض و مقاصد، تصور، ماہانہ پراگرس رپورٹ کی تیاری و شیئرنگ کا طریقہ کاری، فوکل پرسنز کا پرائمری کردار، روزمرہ لوازمات، تشہیر، دیگر اسٹیک ہولڈرز سے نیٹ ورکنگ (سماجی خدمات کے ادارے، مقامی رضاکارانہ، سابقہ خاتون کونسلرز)، خواتین کھلی کچہری کے اغراض و مقاصد، چیف آفیسرز اور فوکل پرسنز کا ممکنہ کردار، طریقہ کار، دورانیہ، لوازمات، (مقام کا تعین، متعلقہ حکام کی ذمہ داریاں، موبالائزیشن)، نیٹ ورک، کیوں ضروری ہے کیا کیا فوائد ہونگے؟، ڈیپارٹمنٹ/فوکل پرسن، سنگت، اورخاتون سہولت مراکز کے مابین رابطہ کاری و تکنیکی معاملات پر مشاورت، منتھلی نیوز بلیٹن اور ہفتہ وار اپڈیٹ کا اجراء، واٹس ایپ گروپ کے ذریعے پیغام رسانی، سوشل میڈیا کا موثر استعمال۔ پر گفتگو کی گئی۔ تربیت کا عمل نیٹ ورک فار ویمن فسیلیٹیشن ڈیسک، پنجاب کے تمام ممبران (میونسپل کارپوریشز، میونسپل کمیٹییز) کو پانچ گروپوں میں تشکیل دیا گیا تھا۔ پہلے گروپ میں شمائلہ کلثوم (میانوالی میونسپل کمیٹی)، اقرا صفدر (ساہیوال میونسپل کارپوریشن)، سلومی یوسف (لودھراں میونسپل کمیٹی)، مجاھد عباس (بھکر میونسپل کمیٹی)، غلام رسول (بھکر میونسپل کمیٹی)، عبد الجبار (بھکر میونسپل کمیٹی)، سیدہ شاہدہ شاہ (جہلم میونسپل کمیٹی)، سمیرا یاسمیں (میانوالی میونسپل کمیٹی)، شمائلہ کلثوم (میانوالی میونسپل کمیٹی)، مہرین ظفر (گجرات میونسپل کارپوریشن)، ارشاد اللہ (گجرات میونسپل کارپوریشن) شامل تھے جبکہ دوسرا گروپ میں طاہرہ یاسین (اوکاڑہ میونسپل کمیٹی)، سحرش مرتضی (اوکاڑہ میونسپل کمیٹی)، قرت العین (اٹک میونسپل کمیٹی)، زاہد حسین (اٹک میونسپل کمیٹی)، محمد شاہد (نارووال میونسپل کمیٹی)، ثروت حنیف (سرگودھا میونسپل کارپوریشن)، ام شہزادی (چنیوٹ میونسپل کمیٹی) پر مشتمل تھا، اسی طرح تیسرے گروپ میں کائنات شاہین (میونسپل کارپوریشن راولپنڈی)، ثوبیہ عاقل (میونسپل کارپوریشن سرگودھا)، اقصی رشید (میونسپل کمیٹی حافظ آباد)، ارقم املاق (میونسپل کمیٹی وہاڑی)، محمد ابوبکر (میونسپل کمیٹی منڈی بہاؤالدین)، مس صدف (میونسپل کمیٹی جھنگ)، عیشا نزیر (میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ)، مسرت شاہین (میونسپل کمیٹی تونسہ شریف)، راو مظہر (میونسپل کمیٹی خوشاب)، سرفراز احمد (میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب)، محمد شوکت (میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان)، محمد معسود (میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ)، شمیم پرویز (میونسپل کارپوریشن راولپنڈی)، جمیل شاہ ( میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان) شامل تھے چوتھے تربیتی سیشن میں مریم اقبال، مس ابہھا (وزیراباد میونسپل کمیٹی)، عارفہ انور (چکوال میونسپل کمیٹی)، محمد زمان (لیہ میونسپل کمیٹی)، سائرہ بانو (رحیم یار خان میونسپل کمیٹی)، مس انمول (گوجرانولہ میونسپل کارپوریشن)، ناصر عباسی (مری میونسپل کارپوریشن)، مس نور (چکوال میونسپل کمیٹی)، محمد منیب (راجن پور میونسپل کمیٹی)، ابیہا (وزیراباد میونسپل کمیٹی)، ڈاکٹر فائزہ (پاکپتن شریف میونسپل کمیٹی)، خالد علوی (بہاولنگر میونسپل کمیٹی)، اقرا نعمان (گوجرانولہ میونسپل کارپوریشن)، الینہ احمد (فیصل آباد میونسپل کارپوریشن)، ارم نواز (قصور میونسپل کمیٹی) شامل تھے جبکہ آخری اور پانچویں گروپ میں انعم عارف، مہوش مشتاق، رضوانہ کوثر (مظفرگڑھ میونسپل کمیٹی)، صبا فاروق (شیخوپورہ میونسپل کارپوریشن)، نوریش نصرت، آسیہ بخاری (ملتان میونسپل کارپوریشن)، محمد عدنان، محمد حافظ، محمد مدثر (تلہ گنگ میونسپل کمیٹی)، شمسہ نیلوفر، عمار یاسر (کوٹ ادو میونسپل کمیٹی)، فائزہ حفیظ (کبیروالہ میونسپل کمیٹی)، ساجدہ سرور (گوجرہ)، ارم نواز (قصور میونسپل کمیٹی)، آمنہ افضل، فریحہ (شالیمار ذونل آفس لاہور)، عالیہ ممتاز (کھیوڑہ میونسپل کمیٹی) شامل تھے

جواب دیں

Back to top button