*مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت گلشن حدید، پپری، اسٹیل ٹاؤن و ملحقہ علاقوں میں فراہمی آب کے مستقل حل سے متعلق اجلاس*

میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت گلشن حدید، پپری، اسٹیل ٹاؤن و ملحقہ علاقوں میں فراہمی آب کے مستقل حل سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد،ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن احمد علی صدیقی، سی ای او اسد اللہ خان،صدر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ملیر و رکن صوبائی اسمبلی راجہ رزاق بلوچ، رکن صوبائی اسمبلی ساجد جوکھیو، سٹی ایریا صدر مرتضیٰ یار محمد بلوچ و یوسی چئیرمینز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر کارپوریشن کو صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں پانی کی فراہمی کے مستقل حل کے لیے عملی اقدامات پر غورکیا گیا۔چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے افسران کو فراہمی آب کے مسائل جلد از جلد حل کی ہدایت کی۔شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔چیئرمین کراچی واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ فراہمی آب کے حوالے سے شہریوں کی تکالیف ناقابلِ برداشت ہیں۔ زمینی حقائق کے مطابق مؤثر منصوبہ بندی کی جائے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی واٹر کارپوریشن افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے باہمی ہم آہنگی سے کام کریں، عوام کو ریلیف دینا ترجیح ہے۔ شہریوں کو پانی کی قلت سے نجات دلانے کے لیے ٹھوس اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔چیئرمین کراچی واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم اور نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

Back to top button