کراچی، سہراب گوٹھ فلائی اوور، ماری پور روڈ کی بیوٹیفکیشن، ایئرپورٹ فلائی اوور اور دیگر منصوبوں کو جلد از جلد شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی والوں کے لیے ایک اور اسپیشل خوش خبری!سندھ حکومت اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی کوششوں کے بعد کراچی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایف ڈبلیو او کے ذریعے 22 ارب روپے کی لاگت سے سہراب گوٹھ فلائی اوور، ماری پور روڈ کی بیوٹیفکیشن، ایئرپورٹ فلائی اوور اور دیگر منصوبوں کو جلد از جلد شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

یہ فیصلہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں کیا گیا۔اجلاس میں میونسپل کمشنر ابرار جعفر، ایم ڈی واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی، سی او او اسد اللہ خان اور ایف ڈبلیو او کے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button