وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت محکمانہ کارکردگی و ترقیاتی کاموں بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ صوبائی دارالحکومت میں ایل ڈی اے کے جاری و مجوزہ منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے صوبائی دارالحکومت میں بہتر سفری اور رہائشی سہولتوں بارے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے غیر قانونی تعمیرات اور غیر منظور شدہ منصوبوں کی روک تھام بارے قوانین کی تیاری اور پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سیکٹر میں شفافیت اور قانونی تقاضوں پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں عوام کو درپیش مسائل کا تدارک بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اب تمام ہاؤسنگ اسکیموں کے ریکارڈ کی سسٹم کے تحت نگرانی اور شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔ ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم پر نہ آنیوالی سوسائٹی انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ نادرا سسٹم، ڈیجیٹل نقشوں اور ای رجسٹری کی سہولت سے جعلسازی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے واضح کیا کہ پنجاب سے فائل سسٹم پر پلاٹوں کی خریداری کا عمل بند، گرین پراپرٹی سرٹفکیٹ کا اجراء کیا جارہا ہے۔ شہری کسی بھی سوسائٹی میں خریداری سے قبل پلرا کے تیار کردہ سسٹم سے راہنمائی ضرور حاصل کریں۔ شہریوں کی سہولت اور نظام کو ڈیجیٹل بنانے سے جعلسازی کا خاتمہ یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ بارشوں کے پیش نظر تعمیراتی سائٹس کے گرد حفاظتی حصار اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
Read Next
8 گھنٹے ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
11 گھنٹے ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
1 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
1 دن ago
ڈڈوچہ ڈیم منصوبے کیلئے شفاف ٹینڈرنگ کا فیصلہ،36 ارب کے منصوبے سے راولپنڈی کو یومیہ 35 ملین گیلن صاف پانی فراہم ہوگا
1 دن ago






