وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرفیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ جمہوری نظام، قانون کی حکمرانی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہیں۔ ہم عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کھلے ڈائیلاگ اور مستحکم رابطے کو فروغ دینے کے قائل ہیں ۔ ہر شہری کی رائے مقدم ہے ، حکومت عوام سے موثر رابطہ کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے ، عوام و حکومت کے درمیان مضبوط اور اعتماد پر مبنی رشتے کے قیام کو ترجیح بنایا ہے ، مسائل پچھلے کئی دہائیوں سے موجود ہیں کوئی ایک حکومت ان مسائل کی ذمہ دار نہیں ہے ، ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے ، ہم نے عوامی چہل پہل اور عوام کے ساتھ سیاسی قیادت کے درمیان براہِ راست رابطے کے ذریعے ایک شفاف اور مثبت ماحول قائم کیا ہے، ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ضلع کونسل مظفر آباد کے ممبران کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں چیف آفیسر/سیکرٹری کونسل مہہ جبین عباسی چیئرمین ضلع کونسل سردار امتیاز احمد عباسی،چوہدری عبدالنعیم،میر امتیاز احمد،بشارت خان مغل،میر عادل حسین،خواجہ محمد امتیاز،اعجاز اقبال،ندیم ممتاز میر،عامر ظفر،ضمیر اقبال،فیاض افضل اعوان،سید وقاص گیلانی،چوہدری محمد سلیم،راجہ مدد علی خان،میر نصیر جیلانی،راجہ ناصر لطیف،خالد مغل،تسلیم عباسی،جنید اختر اعوان،نذیر مغل،عجب فرید،میجر عبدالحمید،جاوید اقبال ایڈووکیٹ،ملک حنیف اعوان،ذوالقرنین قریش،راجہ اعظم خان،اقبال خان تنولی،راجہ طارق بشیر ایڈووکیٹ،لطیف خان،میر افتخار احمد،عظمت اعوان،آصف یعقوب،فردوس شاہین،نادیہ حسن،محسن مجید راجہ،سردار تسلیم شامل تھے۔وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں ، وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور تعاون فراہم کیا ہے، یہاں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، ٹیلی کمیونیکیشن اور روزگار کے شعبوں میں بہتری کی گنجائش پیدا کرنی ہے۔ مسائل کو اصلاح اور ترقی کے نئے ماڈل کے تحت حل کر رہے ہیں۔ نظام کو بچانا ہے ، یہ نظام مضبوط ہو گا تو عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا ، انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل اور توقعات کو براہِ راست حکومت تک پہنچائیں اور عوامی خدمت کو اپنا اولین مشن بنائیں۔ انہوں نے کہا، ووٹ سے منتخب ہونے والے لوگوں کو عوام کی فلاح کے لئے کام کرنا ہے ، اپنی افادیت کو قائم رکھنا ہے تب ہی عوام سے محبت کا رشتہ قائم ہو سکے گا ، ہم مظفر آباد اور آزاد کشمیر کے دیگر شہروں میں شہری سہولیات، سڑکوں کی بہتری، صحت و تعلیم کے منصوبے اور دیگر ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز کیے ہوئے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ یہ چھے ماہ کی آزمائشی حکومت ہے اس میں صرف دعوے نہیں بلکہ کام کرنا ہے ، عوامی ایکشن کمیٹی کے معاہدے پر عملدرآمد جاری ہے اور عوامی فلاح کے تمام منصوبے شفافیت کے ساتھ چل رہے ہیں ، آج کا ماحول، جہاں عوام اور سیاسی قیادت کے درمیان براہِ راست رابطہ اور کھلی بات چیت جاری ہے، اس کی بدولت پچھلی حکومت کے مقابلے میں بہتر پوزیشن پر ہے اور یہی عوامی اعتماد سازگار ماحول بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کا مقصد شفاف، جمہوری اور عوام دوست حکمرانی کو فروغ دینا اور ہر شہری کو اس کے بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ عوام کی شرکت اور تعاون کے بغیر حقیقی تبدیلی ممکن نہیں،اس حوالے سے بلدیاتی نمائندگان اور ہر طبقہ زندگی کو ساتھ لے کر چلیں گے اور مسائل کے سدباب کے لیے اقدامات اٹھائیں گے ۔
Read Next
2 دن ago
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے بلدیاتی ممبران کی ملاقات،سولہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش
7 دن ago
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت ترقیاتی جائزہ اجلاس
7 دن ago
فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت صحت کارڈ کی اجراء اور بینک آف آزاد جموں وکشمیر کو شیڈول بینک بارے اجلاس
2 ہفتے ago
ڈپٹی کمشنر میر پور یاسر ریاض کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،ساجد اسلم ڈی سی تعینات،نوٹیفکیشن
2 ہفتے ago






