حکومت پنجاب نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دو اہم ڈائریکٹرز کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز ایل ڈی اے آصف حسین کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔آصف حسین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر سی اینڈ آئی ایل ڈی اے کلیم یوسف کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔
چیف سیکریٹری پنجاب کے احکامات پر تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔






