وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق خصوصی اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے پہلے مرحلے کی 52 شہروں کی گلیوں، پارکس، سیوریج اور ڈرینج کی اپ گریڈیشن پر پراگریس رپورٹ پیش کی گئی۔ اس موقع پر پورے پنجاب میں یکساں ترقی کے لئے سیوریج، ڈرینج، پارکس اور سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 52 شہروں میں ترقیاتی کام کی شروعات 19 دسمبر 2025 سے اور اہم منصوبوں کی تکمیل کی تاریخ 30 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 52 شہروں میں ترقی ہوگی،10 گراؤنڈ بریکنگ کے لیے تیار ہیں جبکہ 304 ارب روپے میں 166 ارب کے پراجیکٹ سے شہریوں کی زندگیوں میں واضح بہتری آئے گی۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت 50 ٹینڈرز فلوٹ کر دیے گئے ہیں جبکہ 10 کا ٹینڈر عمل مکمل ہو چکا ہے۔پہلے مرحلے میں پنجاب ڈیولپمنٹ پلان کی مجموعی لاگت 304 ارب روپے رکھی گئی ہے جبکہ166 ارب روپے کا ترقیاتی کام منظور کئے گئے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت 53.5 ارب روپے کے 10 اہم پروجیکٹس جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پی ڈی پی کے تحت 52شہروں میں 30 جون کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پی ڈی پی کے تحت 3497 کلومیٹر طویل سیوریج، 181 کلومیٹر ڈرینج سسٹم اور 56 نئے ڈسپوزل اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ 61 ڈسپوزل ا سٹیشن کی تعمیر ومرمت کے بعد آبی گنجائش 2114 کیوسک تک بڑھ جائے گی۔ پہلے مرحلے میں بورے والا، خانیوال، لالہ موسیٰ، میلسی، سلانوالی، وہاڑی، اٹک، لیہ، علی پور اور جڑانوالہ شامل ہیں۔ 53 ارب روپے کی لاگت سے 10شہروں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا فوری آغاز کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے عوامی ضرورت کے مطابق زیادہ خراب اور خستہ حال علاقوں کو ترجیحاً تعمیرو مرمت کی ہدایت کی۔ 43مزید شہروں میں مجموعی طور 304 ارب روپے کی لاگت سے سیوریج، ڈرینج،پارکس اور گلیوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مون سون سے قبل نکاسی آب کے پراجیکٹ کے تکمیل کی ہدایت کی۔
Read Next
3 دن ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
4 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
4 دن ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
5 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
5 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
5 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
6 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
6 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
6 دن ago

