پشاور(بلدیات ٹائمز) پاکستان بننے کے 76 سال بعد خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے لئے موجودہ سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم خان سواتی کی پیش کردہ قرارداد صوبائی اسمبلی سے منظوری پر سروس سٹرکچر کی فراہمی یقینی بن گئی جس کے لئے اس وقت کے ممبر اسمبلی موور قرارداد بابر سلیم خان سواتی اور اس وقت کے سپیکر اسمبلی اور موجودہ ممبر اسمبلی مشتاق احمد غنی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار سرہرست اعلیٰ فیڈریشن ، شاد خان صدر ایمپلائز یونین چارسدہ، محمد اقبال TMA مانسہرہ ، آصف رحمان TMA مانسہرہ ، محمد وسیم صدر TMA بفہ پکھل مانسہرہ اور صوبائی صدر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا حاجی انور کمال خان مروت اور جنرل سیکریٹری فیڈریشن سلیمان خان ہوتی اور دیگرز نے بلدیاتی ملازمین کے لئے سروس سٹرکچر کی منظوری پر تمام ممبران اسمبلی جو خراج تحسین پیش کرتے ہوتے کہا کہ افسوس کی بات ہے سروس سٹرکچر کی فراہمی کے باوجود سروس سٹرکچر کے ثمرات بلدیاتی ملازمین تک نہیں پہنچنے دئے جا رہے اور جان بوجھ کر بلدیاتی ملازمین کو ان کی ترقی و تعیناتی کے حق سے محروم رکھ کر صوبائی اسمبلی کے ممبران کے فیصلوں اور استحقاق کو مجروح کیا جا رہا ہے۔ سن خیالات کا اظہار مختلف TMAs کی یونین عہدیداران نے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کے اجلاس منعقدہ ڈسٹرکٹ کونسل ہال نوشہرہ میں کیس ہے۔ انہوں نے ممبران صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا سے *منظور شدہ قرارداد کی روشنی میں تیار شدہ سروس سٹرکچر پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اسمبلی فلور پر آواز بلند کرنے کا مطالبہ* کیا ہے۔ مزید براں فیڈریشن رہنماؤں نے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے منظور شدہ سروس سٹرکچر پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
Read Next
9 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
1 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
3 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
5 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
6 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
Related Articles
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
7 دن ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
1 ہفتہ ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
1 ہفتہ ago


