*ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ مجیب الرحمٰن قمبرانی کے زیر صدارت ایم سی کیو جائیدادوں کی جیو ٹیگنگ، جیو میپنگ اور مشترکہ سروے کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا*میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جائیدادوں کے ریکارڈ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اسٹیٹ برانچ اور GIL کے مابین جاری مشترکہ سروے، جیو ٹیگنگ اور جیو میپنگ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف میٹروپولیٹن آفیسر نذر زہری اور جامعہ بلوچستان کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ثناء اللہ پانیزئی موجود تھے۔اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک کارپوریشن کی مجموعی جائیدادوں میں سے 20 فیصد کی جیو ٹیگنگ اور سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سروے کا مقصد تمام سرکاری اثاثوں کا درست، شفاف اور قابلِ تصدیق ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کرنا ہے، جو مستقبل میں شہری خدمات کی بہتری، ریونیو جنریشن اور اثاثہ جات کے شفاف انتظام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سروے کے بقیہ حصے کو ماہِ دسمبر کے دوران ہر صورت مکمل کیا جائے، تاکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی تمام جائیدادوں کا جامع اور درست ڈیٹا ریکارڈ بروقت دستیاب ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شہری نظام کی بہتری اور ادارے کی استعداد کار میں اضافہ کے لیے ناگزیر ہے۔
Read Next
9 گھنٹے ago
ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن وکمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیرِ صدارت ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس
9 گھنٹے ago
کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے،کمشنر ذیشان لاشاری
جولائی 27, 2026
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے زیر انتظام دکانوں اور کھوکوں کے کرایوں، بقایاجات اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے اہم اجلاس
جون 12, 2026
ہائیکورٹ بلوچستان کی ہدایت پر جوائنٹ روڈ کے مسائل کے حل کیلئے اہم اجلاس، سروے اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
مئی 12, 2026





