میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کراچی کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے سلسلے میں ایک بڑے اقدام کے تحت شہر کی ٹرانسپورٹ کوریڈورز کی بہتری اور تجارتی مراکز کی بحالی کے لیے ترقیاتی پروگرام کا آغاز کردیا ہے، 2 ارب روپے سے زائد مالیت کے اس منصوبے میں عظیم پورہ فلائی اوور کی تعمیر شامل ہے، جو شاہراہِ بھٹو کو ایئرپورٹ انٹرچینج کے ذریعے شاہراہِ فیصل سے تیز رفتار رابطہ فراہم کرتے ہوئے شہری آمدورفت میں انقلابی بہتری لائے گا، منصوبوں کی باضابطہ منظوری کے بعد کے ایم سی نے ای۔پیڈ بڈنگ کے ذریعے ٹینڈرز جاری کر دیے ہیں تاکہ خریداری کے تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنائی جا سکے، اس میں 60 کروڑ روپے کا تجارتی مراکز کی بحالی کا منصوبہ بھی شامل ہے جس کا مقصد ڈاؤن ٹاؤن کراچی کے حسن کو بہتر بناتے ہوئے شہریوں کو جدید عوامی سہولیات فراہم کرنا ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام انتظامی امور کو فوری طور پر مکمل کرکے تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے، انہوں نے منصوبوں کے جائزے کے دوران کہاکہ عظیم پورہ فلائی اوور ایک اہم منصوبہ ہے جو شاہراہِ فیصل اور شاہراہِ بھٹو کے درمیان تیز رفتار سفر کو ممکن بنائے گا، خصوصاً ایئرپورٹ آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے یہ ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا، ہم اس منصوبے کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ حکومت کے تعاون سے یہ منصوبے کراچی کے انفراسٹرکچر میں حقیقی تبدیلی لائیں گے جس سے شہر مزید جدید، قابلِ رسائی اور متحرک بنے گا، انہوں نے کہاکہ ہم ان منصوبوں کو ایک سال کے اندر مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور کراچی کے عوام کے لیے ایسی اچھی خبریں لاتے رہیں گے،ان منصوبوں کے ذریعے کے ایم سی نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ اور رابطے کو بہتر بنانا چاہتی ہے بلکہ کراچی کے تجارتی اور ڈاؤن ٹاؤن علاقوں کے حسن اور افادیت میں بھی اضافہ کرنا چاہتی ہے تاکہ رہائشیوں، کاروباری طبقے اور مسافروں کو طویل المدتی فوائد حاصل ہو سکیں۔
Read Next
1 دن ago
ہائپر اسٹار بیچ ویو پارکنگ کلفٹن میں اسمارٹ پارکنگ سسٹم کا افتتاح، شہریوں کو جدید اور منظم سہولت میسر آئے گی،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
1 دن ago
*میئر کراچی کامون سون کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم*
2 دن ago
شادمان آئی ٹی پارک کا افتتاح،نوجوانوں کو مفت مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کورسز کرائے جائیں گے،مئیر کراچی
3 دن ago
*ڈملوٹی سے یومیہ ایک کروڑ گیلن اضافی پانی کی فراہمی، پائپ لائن منصوبے کا معاہدہ*
4 دن ago
ترجمان میئر کراچی کابلدیاتی نظام کو مزید موثر، فعال اور عوام دوست بنانے کیلئے مجوزہ بل 2026 کے مسودے کا خیرمقدم
Related Articles
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
4 دن ago
باغ کراچی میں پانچ ایکڑ پر ”لنگز آف کراچی“ اربن فاریسٹ کا افتتاح، 4500 سے زائد مقامی درخت لگائے گئے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
5 دن ago
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کے ایم سی کے ترقیاتی اور اراضی ریکارڈ تک عوام کو آن لائن رسائی فراہم کرنے اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا اعلان
6 دن ago


