وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پہلی پنک بس سروس کا آغاز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اُس وژن کی عملی تعبیر ہے جس کا اظہار انہوں نے میرے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے روز کیا تھا یہ ہمارے لیے باعثِ فخر لمحہ ہے کہ پنک اسکوٹیز کے بعد آج پنک بس سروس کا آغاز ہورہا ہے جو صوبے میں خواتین کے لیے باوقار، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پنک بس سروس کے آغاز اور گرین بس سروس کے توسیع منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں صوبائی وزراء اراکین اسمبلی، صحافیوں سول سوسائٹی خواتین سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے کے عوام کو جدید اور معیاری ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اسی مقصد کے تحت گرین بس سروس کا دائرہ پشین، مستونگ اور تربت تک بڑھایا جا رہا ہے جبکہ کوئٹہ تا سریاب پیپلز ٹرین منصوبے پر بھی بھرپور پیش رفت جاری ہےجو شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا اس کے علاوہ ہم بلوچستان میں الیکٹرک بسوں کو متعارف کرائیں گے تاکہ عوامی سہولیات کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کے چیلنجز سے بھی نمٹا جاسکے انہوں نے کہا کہ “خواتین کی بااختیاری معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے۔” بلوچستان کے مختلف اضلاع میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین ڈپٹی کمشنرز نے اپنی کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ انتظامی امور میں خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے کم نہیں حکومت ہر شعبے میں خواتین کو نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے پنک بس سروس کا آغاز، خواتین کے لیے اسکالرشپس اور دیگر ترقیاتی پروگرام اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ تمام اقدامات اُن عناصر کے لیے واضح پیغام ہیں جو بلوچ خواتین کو تعلیم و ترقی کے بجائے خود کش جیکٹ پہنا رہے ہیں اور انہیں گمراہ کرکے منفی سوچ اور لاحاصل جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ حکومت بلوچستان اپنی بچیوں کے لیے دنیا کی بہترین جامعات کے دروازے کھول رہی ہے بلوچ عوام کو اس بے مقصد جنگ سے کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا اور نہ ہوگا اگر آج نہیں تو آنے والے برسوں میں یہ حقیقت پوری قوم کے سامنے کھل کر آئے گی انہوں نے پُرعزم انداز میں کہا کہ ریاست اس جنگ میں ضرور کامیاب ہوگی اور ترقی، امن اور روشن مستقبل ہی بلوچستان کا مقدر بنے گا تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنک بس سروس کا آغاز اور گرین بس سروس میں توسیع کا افتتاح کا بھی کیا
Read Next
1 ہفتہ ago
UN Resident Coordinator Praises Balochistan’s Digital Health Transformation During High-Level Visit
3 ہفتے ago
وفاق کے ساتھ مل کر بلوچستان کو پسماندگی سے نکالنے اور ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے سنجیدہ، مربوط اور نتیجہ خیز اقدامات کر رہے ہیں،میر سرفراز بگٹی
3 ہفتے ago
محمد شہباز شریف کا میر سرفراز بگٹی کی زیر قیادت صوبائی حکومت کے اقدامات پر اظہار اطمینان، وفاق کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی
3 ہفتے ago
ریاست کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا معاشرے میں انتشار، عدم استحکام اور تشدد کو جنم دیتا ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
3 ہفتے ago
سوئی ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان کے تحت سوئی ٹاؤن میں انٹرنل ڈویلپمنٹ اور شہری خوبصورتی کے جامع منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا،میر سرفراز بگٹی
Related Articles
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے میں اسٹریٹجک ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ اجلاس
دسمبر 29, 2025
صوبائی حکومت عوام کو بہترین سروس کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان
دسمبر 26, 2025
بلوچستان کے کھلاڑیوں نے محدود وسائل کے باوجود بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دسمبر 16, 2025



