کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات 2025 کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات 2025 کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ریٹرننگ آفیسران، ضلعی الیکشن کمشنر اور پولیس حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں 28 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران پولنگ اسٹیشنز، پولنگ بوتھ، حساس پولنگ اسٹیشنز اور ان کی سکیورٹی سے متعلق جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام ریٹرننگ آفیسران کو ہدایات جاری کیں کہ تمام پولنگ اسٹیشنز کا مکمل معائنہ کیا جائے۔وہاں بجلی، پانی، روشنی اور دیگر ضروری سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔تمام پولنگ اسٹیشنز کو مناسب سکیورٹی جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف، شفاف اور پُرامن الیکشن کا انعقاد ایک اہم قومی ذمہ داری ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے حکومت کی ہدایات کے مطابق پُرامن ماحول میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح متحرک اور کوشاں ہیں۔

جواب دیں

Back to top button