وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے باضابطہ طور پر "پرسںلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم” کا اجراء کر دیا

خیبر پختونخوا میں نیا نظام متعارف، اب گاڑی کا نمبر گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگا، گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی نمبر پرانا مالک اپنے پاس رکھ سکے گا. شناختی کارڈ یا موبائل نمبر کی طرح شہری گاڑی کے نمبر کا مالک ہوگا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے باضابطہ طور پر "پرسںلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم” کا اجراء کر دیا۔ نیا ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے میں مدد دے گا، پرسنلائزڈ رجسٹریشن سسٹم سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل تیز، شفاف اور کرپشن فری ہو جائے گا۔ محمد سہیل افریدی نے کہا کہ ”پی آر ایم“ سسٹم سے گاڑیوں کی غیر قانونی استعمال میں کمی آئے گی، ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، محکمہ ایکسائز گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بھی آن لائن سسٹم بنائے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ وہیکلز کے نئے رجسٹریشن نظام کے تحت نمبر پلیٹ گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگی، جب گاڑی فروخت ہو گی تو نمبر بغیر کسی فیس کے فروخت کنندہ کے پاس ہی رہے گا، خریدار نئے نمبر کے لیے خود اپلائی کرے گا، شہری اپنا نمبر تین سال تک بغیر کسی گاڑی پر لگائے اپنے پاس محفوظ رکھ سکتا ہے۔ وزیر اعلٰی محمد سہیل آفریدی نے محکمہ ایکسائز کے لیے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں پولیس کے طرز پر شہید پیکج کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں پر محکمہ ایکسائز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جلد منشیات سے پاک خیبرپختونخوا دیکھیں گے، منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے ، منشیات کے کاروبار میں ملوث ہر شخص کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے ، اس ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

جواب دیں

Back to top button