نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی جانب سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے دیئے جانے والے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں پایہ دار ترقی اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کیلئے این ایف سی فارمولے کے تحت گلگت بلتستان کو بھی شیئر کی فراہمی لازمی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان سے خصوصی سفارش کی جائے گی کہ گلگت بلتستان کو این ایف سی فارمولے کے تحت شیئر دیا جائے۔ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا محکمہ صوبے کی تعمیر و ترقی میں انتہائی اہم ہے۔ صوبے کی تعمیر و ترقی کے سفر کو تیز کرنے کیلئے ٹارگٹڈ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائی جائے۔ تمام ترقیاتی منصوبوں کی معیار اور رفتار کو بہتر بنانے کیلئے جدید خطوط کے مطابق مانیٹرنگ کی جائے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات عام عوام تک پہنچ سکیں اور ان کی معیار زندگی بہتر بنائی جاسکے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بے روزگاری پر قابو پانے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگا، جس کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے۔ گلگت بلتستان میں جاری بجلی بحران کے مستقل حل کیلئے زیر تعمیر تمام پاور پروجیکٹس کی ریلیز کو بلاتعطل فراہمی اور ان منصوبوں کی مقررہ مدت میں ہر صورت تعمیر یقینی بنایا جائے۔ ناقص منصوبہ بندی اور غلط فزبلٹی اور PC-1 بنانے والے آفیسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے تاکہ گلگت بلتستان نامکمل اور بیمار منصوبوں کا مرکز نہ بنے۔ منصوبوں کی غیر ضروری رویژن کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے۔ بلاتفریق جزاء و سزاء کا سخت نظام رائج کئے بغیر منصوبوں میں شفافیت اور رفتار میں تیزی ممکن نہیں۔ جن آفیسران کی نااہلی اور ناقص منصوبہ بند کی وجہ سے منصوبے التواء کا شکار ہیں اور قومی خزانے کو نقصان ہوا ہے ان کے خلاف بلاتفریق سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سیوریج کے نام پر گلگت کے تمام شاہراہوں کو کھنڈرات میں تبدیل کیاگیا ہے۔ تمام علاقوں سے ناقص منصوبہ بندی اور غیر معیاری کام کے حوالے سے شکایات موصول ہورہی ہیں۔ نگران وزیر اعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ محکمے کو شاہراہوں کی دوبارہ میٹلنگ پیور مشین کے ذریعے سے کرنے اور سیوریج کا کام معیاری طریقے سے بروقت مکمل کرنے کا پابند بنایا جائے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری سمیت معیار اور رفتار کی مانیٹرنگ کا سسٹم آن لائن کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم کو رائج کرنے سے نظام میں شفافیت آئے گی۔
Read Next
6 گھنٹے ago
بہترین قانون سازی کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا، وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
1 دن ago
وزیر اعلیٰ امجد حسین کو ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کنوداس واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ
1 دن ago
*وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے انجمن امامیہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات*
2 دن ago
*گلگت بلتستان کابینہ نے مالی سال 2026-27کا 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔*
2 دن ago
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
Related Articles
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
3 دن ago
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
3 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر ٹینکرز ایسوسی ایشن سے کامیاب مذاکرات، ایندھن کی ترسیل بحال
5 دن ago
اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے ریکروٹمنٹ پالیسی کو جلد حتمی شکل دے کر بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا جائے گا،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago

