مینجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد ثاقب رضا نے ماہانہ 425 ملین روپے کی ریونیو ریکوری کا ہدف مقرر کر دیا جبکہ ریونیو اور آپریشنز ڈائریکٹوریٹس کو باہمی رابطوں کو مزید فروغ دینے کی ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ

ماہ نومبر میں 39 کروڑ روپے سے زائد کی ریونیو ریکوری کی گئی جو کہ اکتوبر کے مہینے سے ایک کروڑ روپے کی زائد ریکوری ہے جبکہ واسا کے عادی نادہندگان کے خلاف بھی سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔تحت عادی نادہندگان کے313 سیوریج اور واٹر سپلائی کے کنکشن منقطع کئے گئے جبکہ ڈیفالٹرز کے خلاف جامع اور موثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی ، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید نے بریفنگ دی۔ مینجنگ ڈائریکٹر ثاقب رضا نے کہا کہ ریونیو ٹیموں کو کسی علاقہ میں آپریشنز سٹاف کی ضرورت ہو تو فوری طور پر ٹیم تشکیل دے کر متعلقہ علاقہ میں بھجوائی جائے تاکہ

وہاں کے سیوریج مسائل بھی حل ہو سکیں۔ریونیو ڈائریکٹوریٹس ہفتہ وار ریونیو ریکوری بارے اجلاس بلائیں اور رپورٹ تیار کریں، ریونیو سٹاف ادارہ کے دست و بازو ہیں اس لئے ریونیو افسران اور سٹاف کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے۔صارفین اپنے ذمہ واجب الادا واجبات اور ماہانہ بلز بروقت جمع کروائیں کیونکہ صارفین اپنا ماہانہ بل بروقت جمع کروائیں گے تو شہریوں کو معیاری سروسز فراہم کرینگے۔






