چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا اور متعلقہ افسران کے ہمراہ زیر تعمیر "آسان خدمت مرکز” منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے کاموں میں ہونے والی پیشرفت کا معائنہ کیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبے میں شامل مرکزی عمارت سے متعلقہ تعمیراتی کام پایہ تکمیل تک پہنچ گئے ہیں اور فنشنگ اور تزئین و آرائش کے کام تیزی سے جاری ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے کو مزید بتایا گیا کہ "آسان خدمت مرکز” منصوبے کے اطراف دیدہ زیب لینڈ اسکیپنگ اور ہارٹیکلچر کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے کے ترقیاتی و تزئین و آرائش کے کاموں کی پیشرفت اور اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کی تکمیل کے ساتھ ہی آسان خدمت مرکز کو منسٹری آف آئی ٹی اور متعلقہ محکموں کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے باقی ماندہ کاموں کو جلد از جلد مکمل کرکے عوام الناس کیلئے کھولا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ "آسان خدمت مرکز” کے قیام سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو کئی محکموں کی سینکڑوں سروسز و سہولیات کا حصول ایک ہی چھت تلے ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ "آسان خدمت مرکز” میں سی ڈی اے کی ون ونڈو فیلیٹیشن سینٹر کی تمام خدمات و سہولیات بھی فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ "آسان خدمت مرکز” منصوبے کی تکمیل میں کوالٹی کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
Read Next
18 گھنٹے ago
*اسلام آباد شہر میں الیکٹرک ٹرام منصوبے پر فیزیبلٹی سٹڈی کرانے کا فیصلہ*
18 گھنٹے ago
اسلام آباد میں نئے سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس، محمد علی رندھاوا کو تفصیلی بریفنگ
2 دن ago
سی ڈی اے کا سرکاری و پرائیویٹ عمارتوں کا آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کے جائزہ کے حوالے سے ابتدائی سروے مکمل
3 دن ago
اسلام آباد میں سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جائے،محمد علی رندھاوا
5 دن ago
ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضٰی کی ہدایت پر آرڈی اے کا بلڈنگ انسپکشن فارم جاری
Related Articles
سی ڈی اے میں گریڈ 20 اور گریڈ 19 کے 18 افسران کے تقرر و تبادلے،سات افسران کو ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت
1 ہفتہ ago
اسلام آباد اور راولپنڈی میں پانی کے مسائل کے مستقل حل کیلئے شاہدرہ اور دوتارہ ڈیموں کی تعمیر کے حوالے اہم اجلاس
1 ہفتہ ago
محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام کی بہتری کے حوالے سے اجلاس
1 ہفتہ ago



