اسلام آباد کے 114 موضع جات میں سے 95 موضع جات کے لینڈ ریکارڈ کی سکیننگ اور ڈیٹا انٹری مکمل کر لی گئی

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن طلعت محمود گوندل، ممبر انوائرمنٹ اسفند یار بلوچ، ڈائریکٹر آئی سی ٹی، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر جنرل، سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کے متعلقہ افسران، ڈی جی پی ایل آر اے کیپٹن (ر) اکرام الحق اے نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 114 موضع جات میں سے 95 موضع جات کے لینڈ ریکارڈ کی سکیننگ اور ڈیٹا انٹری مکمل کر لی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 24 موضع جات کو ڈیجٹلائز کرکے نوٹیفائیڈ کر دیا گیا ہے جسکے بعد ان موضع جات میں باقاعدہ کمپیوٹرائزڈ فرد جاری کئے جا رہے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مزید 11 موضع جات کو آئندہ دو ہفتوں میں مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرکے نو ٹیفائیڈ کر دیا جائیگا۔ جسکے بعد ان موضع جات میں بھی باقاعدہ کمپیوٹرائزڈ ٹرانسیکشنز کا آغاز کر دیا جائے گا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن بھی تیزی سے جاری ہے۔ اس ضمن میں سی ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ منیجمٹ ون، اسٹیٹ مینجمٹ ٹو، اسٹیٹ افیکٹیز ، بی سی ایس اور ریونیو ریکارڈ سمیت بیشتر ریکارڈ کی سکیننگ مکمل کی جا چکی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جلد ہی سی ڈی اے کے ایک سیکٹر کو مکمل کر کے ماڈل کے طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا جائیگا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ریکارڈ کی سکینگ کے بعد ریکارڈ کی باقاعدہ ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو مکمل کرلیا جائے گا۔ اس اقدام سے شہریوں کو اراضی سے متعلق معاملات میں شفافیت اور بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شہریوں کی سرمایہ کاری اور انکی جائیداد کے ریکارڈ کو محفوظ بنانے کیلئے یہ اقدام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اجلاس کو ای-اسٹامپ پیپر کے اجراء کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ای سٹامپ پیپر سے متعلق عملے کی ضروری تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ عوام الناس کو ای-سٹامپ کے اجراء سے متعلق ضروری ٹریننگ کا انتظام بھی کیا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دی گئ ہدایت کی روشنی میں شہریوں کو اس سہولت سے متعلق ٹریننگ کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد ای-گورننس ماڈل کو اپنانا اور سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری لانا ہے۔

جواب دیں

Back to top button