وزیر اعلیٰ پنجاب ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے چھٹی کے روز بھی ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں متحرک ہے۔ کمشنر لاہور مریم خان کی سربراہی میں لاہور انتظامی افسران نے اڈہ مل سندر روڈ و مانگا روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، ایم ڈی واسا سمیت سی او ایم سی ایل، ماحولیات، پی ایچ اے، سی اینڈ ڈبلیو، ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور نے اڈہ مل اور سندر روڈ کے دونوں اطراف موجود ڈرینز پر جاری ڈی سلٹنگ آپریشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مانگا روڈ پر صفائی اور سڑکوں پر پانی چھڑکاو آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر لاہور مریم خان نے ضلعی انتظامی محکموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو اور واسا ڈرینز کے دونوں اطراف کو ریگولر بنیادوں پر صاف کرے، پی ایچ اے اور ایل ڈبلیو ایم سی ڈویلپمنٹ ایریا میں اپنی ٹیموں میں اضافہ کرے۔ پوری روڈ پر نان بلٹ اپ ایریا پر پی ایچ اے درخت لگائے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب ترقیاتی وژن کی تحت لاہور کا ہر ایریا یکساں اہمیت کا حامل ہے، اے سی رائیوںڈ کی سربراہی میں جوائنٹ ٹیم تشکیل دیں اور تجاوزات مکمل خاتمہ آپریشن شروع کرے، سڑک تا دکان تک ایریا ہموار کریں، تمام دکانوں کا فساڈ یکساں اور دیدہ زیب کرائیں۔
Read Next
20 گھنٹے ago
*کمشنر لاہور مریم خان و آرپی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل کا شیخوپورہ کا دورہ۔*
3 دن ago
معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کا مرکزی امام امام بارگاہ ماڈل ٹاؤن لاہور کا دورہ
4 دن ago
*یکم تا دس محرم لاہور میں کل 5ہزار 235مجالس کا انعقاد ہو رہا ہے۔ کمشنر لاہور مریم خان*
5 دن ago
کمشنر لاہور مریم خان کا آرپی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل کے ہمراہ ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ
2 ہفتے ago
کمشنرمریم خان اور آرپی او شیخوپورہ رینج اطہر اسمعیل کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے لاہور ڈویژن امن کمیٹی کا اجلاس
Related Articles
عمر چیمہ اورمریم خان کی زیر صدارت ماحولیاتی، صنعتی اور میونسپل آلودگی روک تھام کیلئے انفورسمنٹ میکانزم ریویو کمیٹی کا اجلاس
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور مریم خان و ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کا آوٹ فال روڈ اور شاہدرہ کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
نجی ہاؤسنگ سکیم پر قبضہ کی کوشش،شہری کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل واہگہ کے خلاف انکوائری کا حکم
2 ہفتے ago
ڈی سی لاہور کا تحصیل کینٹ اور امام بارگاہ کا دورہ،برکی روڈ سیوریج اپ گریڈیشن اور عاشورہ روٹس سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ
2 ہفتے ago


