(لاہور) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید92گیس کنکشن منقطع کردیے.جبکہ 20لاکھ سے زائد کے جرمانےبھی عائد کیے گئے ۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر31 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 6گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور9لاکھ 30 ہزار کے جرمانےبھی بھی عائد کیے گئے ۔ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 07گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 25 گیس کنکشن منقطع کیے اور 3 لاکھ 90 ہزارکے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔بہالپور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 05 گیس کنکشن منقطع کیے اور 6 لاکھ 30ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے۔
مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 04 گیس کنکشن منقطع کیے گئے اور 1 لاکھ 10ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 08گیس کنکشن منقطع کیے گئے30ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔مزید 1FIRبھی درج کی گئی ۔گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 گیس کنکشن منقطع کیا گیا ۔
فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 02 گیس کنکشن منقطع کیے گئے مزید 50ہزار کے جرمانے بھی درج کیے گئے ۔ساہیوال میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 03گیس کنکشن منقطع کیے گئے ۔