ان پہاڑوں نے گلوبل وارمنگ گیسز کو روک کر اکٹھا کر رکھا ھے اور یہ بنگلہ دیش سے پشاور تک Corridor کی چھت کی طرح عمل کرتی ہیں اور حرارت کو روکتی ہیں ۔ اسی طرح یہ پہاڑی دیوار Moisture و بخارات کو روکتی ھے جو سردیاں آنے پر یعنی نومبر میں Condense ھونا شروع کر کے نومبر دسمبر جنوری میں فوگ کی شکل میں سطح زمین پر آ جاتے ہیں ۔ یہی علاقے شدید گرمی کے اور شدید سموگ/ فوگ کے ہیں ۔
ان علاقوں میں نومبر دسمبر جنوری میں ھوائیں ساکن رہتی ہیں جس سے آلودگی کی شہروں میں Accumulation ھو جاتی ھے ۔ یہ ایسے ہی ھے جب ھمارے کچن کا Exhaust Fan خراب ھو جائے تو کچن آلودگی سے بھر جاتا ھے ۔