شاہراہوں پر اوورلوڈنگ کرنے والے ہو جائیں ہوشیار،صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی اوور لوڈنگ کے خلاف کاروائیوں کی ہدایات

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ پنجاب کی شاہراہوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر و محفوظ بنانے کے لیے پوری طرح متحرک ہیں۔ شاہراہوں کو اوورلوڈنگ کے نقصان سے بچانے کے لیے صوبائی وزیر نے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب اور کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کو اوورلوڈنگ کے تدارک کے لیے ملکر اقدامات کرنے اور سخت کریک ڈاؤن کرنے کا کہا ہے۔ صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فیلڈ میں موجود ٹریفک پولیس اور ضلعی سطح پر موجود سیکرٹری آر ٹی اے اوورلوڈنگ کے خلاف سخت ایکشن لیں کیونکہ اوورلوڈنگ حادثات اور شاہراہوں کی خرابی کا باعث بن رہی ہے.2 ایکسیل گاڑی 17.5 ٹن، 3 ایکسیل 27.5 ٹن کا وزن لوڈ کر سکتی ہیں۔تین ایکسیل سنگل 29.5 ٹن، چار ایکسیل سنگل ٹینٹم 39.5، چار ایکسیل سنگل 41.5 کاوزن لوڈ کر سکتی ہیں۔پانچ ایکسیل سنگل 48.5 ٹن، پانچ ایکسیل ٹینٹم 49.5 ٹن کا وزن لوڈ کر سکتی ہیں۔چھ ایکسیل ٹینٹم 58.5 ٹن اور چھ ایکسیل سنگل 61.5 ٹن کا وزن لوڈ کر سکتی ہیں۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ شاہراہوں کو دیرپا قابل استعمال اور خراب ہونے سے بچانے کیلئے اوورلوڈنگ پر قابو پانا ضروری ہے.انہوں نے محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو کے متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مقررہ وزن سے زیادہ لوڈ کی ہرگز اجازت نہ دیں اور اور لوڈنگ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button