*وزیراعظم کی پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو سال ہا سال ناقص کارکردگی اور کرپشن پر فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت*

*وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اخراجات اور حکومتی ڈھانچے کا حجم کم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس*وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک پی ڈبلیو ڈی بطور ادارہ اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا ہے۔ایسے جاری ترقیاتی منصوبے جن کا کام پاک پی ڈبلیو کے حوالے کیا گیا ہے ان کے لئے متبادل لائحہ ء عمل تیار کیا جائے ۔اس سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں

حکومتی اخراجات کم کرنے کے حوالے سے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کی صدارت میں بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔کمیٹی کی کچھ سرکاری اداروں کو ختم اور کچھ کو ضم کرنے کی سفارش کی۔وزیراعظم کی کمیٹی کو مزید سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button