لالہ موسی/ملکوال/ پنڈ دادنخان ریل سیکشن۔ پسنجر ٹرین کا روٹ لالہ موسی سے پنڈ دادنخان تک کر دیا گیا۔

۔ لالہ موسی/ملکوال/ پنڈ دادنخان ریل سیکشن۔ پسنجر ٹرین کا روٹ لالہ موسی سے پنڈ دادنخان تک کر دیا گیا۔ لالہ موسی / ملکوال سیکشن پر اب ٹرینوں کی تعداد 4 ہو چکی ہے۔ ان میں دو ایکسپریس ٹرینیں اور دو پسنجر ٹرینیں ہیں۔ اس نئی ٹرین سے لالہ موسی، اختر کرنانہ، جوڑا کرنانہ، ڈنگہ، چک شیر محمد، چیلیانوالہ، منڈی بہاؤالدین، آلہ ، ہریا ملکوال، ہرن پور اور پنڈدادن کے مسافر مستفید ہونگے۔ ابھی یہ ٹرین 3 ماہ کے لیے آزمائشی بنیادوں پر چلائی جائے گی۔ کامیاب ہونے پر اس کو مستقل کر دیا جائے گا۔

یکم جون سے پنڈدادن خان شٹل ٹرین کی نئی ٹائمنگ اور روٹ جاری کر دیا گیا۔ ٹرین اب پنڈدادن خان سے لالہ موسی روزانہ کی بنیاد پر چلے گی

 

ٹرین صبح 6:30 بجے لالہ موسیٰ سے کر 8:10 پر ملکوال پہنچے گی پھر 8:20 پر ملکوال سے چل کر 8:55 پر پنڈ دادنخان پہنچے گی، 9:05 پر پنڈ دادنخان سے چل کر 9:40 پر ملکوال پہنچے گی، دن 12:15 بجے دوبارہ ملکوال سے چل کر 12:50 پر پنڈ دادن خان پہنچے گی اور پھر دوپہر 1:30 بجے پنڈ دادنخان سے چل کر 2:05 پر ملکوال پہنچ کر دوپہر 2:15 بجے ملکوال سے چل کر شام 4:00 بجے لالہ موسیٰ پہنچے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button