سرکاری سکولوں کی نجکاری مزید کروڑوں بچوں کو تعلیم سے محروم کر دے گی۔متحدہ لیبرفیڈریشن ،پاکستان مزدور محاذ

سرکاری سکولوں کی نج کاری مزید کروڑوں بچوں کو تعلیم سے محروم کر دے گی۔

ہم سرکاری ملازمین کی تنظیم(اگیگا)کے تمام مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں

متحدہ لیبر فیڈریشن اور پاکستان مزدور محاذ کا ایک مشترکہ اجلاس بلوچ لیبر ہال لاہور میں منعقد ہوا اجلاس میں درج ذیل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اس امر پر زور دیا گیا کہ سرکاری سکولوں کی نج کاری کا منصوبہ ترک کیا جائے۔پہلے ہی 4۔کروڑ بچے سکولوں میں داخلے سے محروم ہیں اور اگر سرکاری سکول نج کاری کی نذر کر دیئے گئے تو مزید کروڑوں بچے تعلیم سے محروم ہو جائیں گے۔یہ مسئلہ صرف اساتذہ کا ہی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس پر پوری قوم کو بھرپور توجہ دے کر اساتذہ کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔تعلیمی میدان میں ہمارا ملک پہلے ہی بہت پیچھے رہ گیا ہے اور تعلیمی مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر کرنے اور تعلیمی بجٹ میں خاطرخواہ اضافہ کرنے کے بجائے الٹا حکومت نے اس اہم ترین مسئلہ سے کنارہ کشی کا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو نہایت قابل مذمت ہے۔ہم اساتذہ کی جدوجہد میں برابر کے شریک ہیں اور بھرپور یکجہتی کا اظہار کر تے ہیں

2-ہم سرکاری ملازمین کی تنظیم(اگیگا ) کے تمام مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ان جدوجہد کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کر تےہیں

3-ہمارے لئیے یہ امر باعث حیرت اور باعث تشویش ہے کہ جبکہ حکومت نجی پاور کمپنیوں کو کیپیسٹی پیمنٹ کرنے کی پابند ہے تو پھر تمام پاور پروجیکٹس کو بجلی بنانے پر کیوں مجبور نہیں کیا جا سکتا اور اس شدید گرمی میں عوام کو لوڈشیڈنگ سے مکمل نجات کیوں نہیں دلائی جاتی۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام ملک میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے

4-ھکومت نے کسانوں سے گندم نہ خرید کر انکو بےیارومدد کر دیا ہے اب بھی وقت ہے کہ حکومت اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے اور گندم درآمد کرنے والے مافیاز کا بھرپور محاسبہ کرے۔اور کسانوں سے طے شدہ قیمت پر گندم خرید کر اپنی ذمہ داریاں پورا کرے

5-ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گوجرانوالہ کے ای او بی آئی کے انچارج تمام حقدار مزدوروں کی ای او بی آئی میں رجسٹریشن کو یقینی بنائیں اور اس مسئلہ پر مزدوروں کا بھرپور ساتھ دیں

6-ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام سیہ فریقی کمیٹیوں میں متحدہ لیبر فیڈریشن کی مناسبت نمائندگی دی جائے

اجلاس سے در ج ذیل راہنماؤں نے خطاب کیا

محمد یعقوب، محمد اکبر، الطاف حسین بلوچ، چوہدری محمد اشرف، چوہدری محمد عثمان گجر اور دیگر ۔

منجانب-محمد یعقوب چئیرمین متحدہ لیبر فیڈریشن پاکستان۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button