پاکستانی قوم اورافوج پاکستان بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والی نہیں،لیڈرز میڈیا نیٹ ورک

لیڈرز میڈیا نیٹ ورک نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے ، پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینے اور آبی دہشت گردی کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افواج پاکستان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی اور تنظیم کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور پاکستان کی بہادر فوج بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والی نہیں۔ لیڈرز میڈیا نیٹ ورک کے چیئرمین سید علی بخاری بانی صدر عثمان غنی، سینئر نائب صدر محمد نصیر الحق ہاشمی،

نائب صدر مہر عبدالروف جنرل سیکرٹری سید مصور علی زنجانی، جوائنٹ سیکرٹری اعجاز احمد اعجاز، فنانس سیکرٹری شیخ مسرور احمد اور دیگر اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے خود ساختہ پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر جو جھوٹا الزام پاکستان پر عائد کیا، اس سے بھارت کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے ہمیشہ بھارتی بزدلی کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور اب بھی اسے منہ کی کھانی پڑے گی، پاکستان کی بہادر فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے الرٹ پوزیشن میں ہے اور پوری قوم بھارت کو ناکوں چنے چبوانے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ایک سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے پاک فوج ملک کے ایک ایک اینچ کا دفاع کرنے لئے ہمہ وقت تیار ہے پاکستان دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت ہے اور ایک ذمہ اسلامی ملک ہے جو خطہ میں امن ترقی خوشحالی و سلامتی کا حامی ہے۔ بھارت اور مودی سرکار کسی دھوکہ میں نہ رہے ، اگر بھارت نے حملے کی غلطی تو بھارت کو اللہ کے حکم سے صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button