غذائی کمی پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ ہے، غذائی ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید

غذائی قلت کے خاتمے اور نیوٹریشن امور میں بہتری اولین ترجیح لیے الحمراء ہال میں 6ویں سالانہ آل پاکستان نیوٹریشنسٹ کنوینشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پریشانی کا عالم ہے کہ 40فیصد بچے سٹنٹنگ کا شکار، 28 فیصد ویسٹنگ اور 30فیصد بچوں کا قد عمر کے لحاظ سے کم ہے، نیشنل نیوٹریشن سروے کے مطابق 25 بچے زنک کی کمی، 30فیصد بچے آئرن کی کمی کا شکار ہیں، غذائی قلت پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ ہے، غذائی ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے، نجاب فوڈاتھارٹی کے قیام سے ہمیں خوراک سے وابستہ مسائل اور فوڈ ہائجین کا علم ہوا، اگر فوڈ اتھارٹی جیسا ادارہ نہ ہوتا تو خوراک کے معیار کا تعین کرنا ہی ممکن نا ہوتا، 2024 سے ابتک 272 آگاہی کیمپس، 1612 سیمینار منعقد کیے گئے، 2لاکھ 23 ہزار سے زائد طلباء و طالبات، خواتین و حضرات نے کیمپس سیمینار سے مستفید ہوئے۔ عاصم جاوید نے مزید کہا کہ رواں سال کے آغاز سے ابتک 2لاکھ 14ہزار کلو گوشت، 56ہزار 161 لٹر آئل تلف کیا گیا، 3لاکھ 12ہزار 562 لٹر ملاوٹی دودھ بھی تلف؛ تلف شرح میں ریکارڈ کمی آئی، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خواتین، بچوں، بزرگوں کی اچھی صحت کے لیے نیوٹریشن کے مختلف پروگرامز کا آغاز کیا، ہیلتھی کڈز کیمپین، ہیلتھی وومین کیمپین، سکول نیوٹریشن پروگرامز جیسے منفرد پروگرام جاری ہیں، سکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت 20 ہزار بچوں کی پری اور پوسٹ سکریننگ کی گئی، 10ہزار 786سکول کے بچوں کو 2ماہ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر فری لنچ باکس فراہم کیے گئے، سکول نیوٹریشن پروگرام کا دائرہ کار پورے پنجاب تک پھیلانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، بچوں پر توجہ نہ دی تو قد کیساتھ ساتھ ذہنی نشوونما بھی متاثر ہوسکتی ہے، بچوں کے تعلیمی نصاب میں نیوٹریشن مضامین شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ماہرین غذائیت روزانہ کی بنیاد پر مختلف اداروں میں غذائی آگاہی دے رہے ہیں، عوامی مقامات، پارکس، معروف مالز میں نیوٹریشن آگاہی کیمپس لگائے جارہے ہیں، غذائیت سے بھرپور خوراک کھانے سے قوتِ مدافعت بہتر ہوگی تو ہی بیماریوں ں سیمحفوظ رہا جا سکتا ہے،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ چیکنگ میں اضافے کیساتھ ساتھ نیوٹریشن آگاہی پر مکمل توجہ دی ہے۔کانفرنس میں ڈاکٹر حسن معاویہ چئیرمن این ڈی ایس، ڈاکٹر سلمان بشیر ڈین یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس، ڈاکٹر آصف رضا ریکٹر، سینئر ماہر غذائیت ڈاکٹر غذالہ پرویز نے شرکت کی اور غذائی کمی کی آگاہی کے لیے نیوٹریشنسٹ کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ انڈسٹری، ہسپتالوں اور متعلقہ اداروں میں غذائی ماہرین کو ملازمتیں فراہم کی جائیں۔

جواب دیں

Back to top button