وائس چانسلر کی معیاد عہدہ چار سال ہی ہوگی!

پنجاب کی 24 سرکاری جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کچھ نوٹیفکیشنز سامنے آئے ہیں جن سے یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ شاید وائس چانسلر کے عہدے کی معیاد چار سال سے کم کرکے دو سال کر دی گئی ہے، ایسا ہرگز نہیں ہے۔ سرکاری جامعات کے ایکٹس میں وائس چانسلر کے عہدے کی معیاد چار سال ہی ہے اور آیندہ بھی چار سال ہی رہے گی۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جو نوٹیفکیشن سامنے آئے ہیں ان میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لیے قائم کردہ سرچ کمیٹیوں کی معیاد دو سال ہے۔ یعنی یہ کمیٹیاں دو سال کے لیے ہونگی اور حکومت دو سال بعد نئی سرچ کمیٹیاں ترتیب دے گی۔ اب چونکہ اس عمل کا آغاز ہوچکا ہے تو حکومت وقت یقینی بنائے کہ یہ عمل جلد سے جلد پایہ تکمیل کو پہنچے!

جواب دیں

Back to top button