ڈسکہ کمیپ آفس صوبائی وزیر بلدیات سے میلاد چوک تک بھارت کی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

محمد افضل منشاء سٹی صدر ڈسکہ و چئیرمین مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ، چوہدری نصراللہ چیمہ ایڈووکیٹ، سید داؤد شاہ پولیٹیکل سیکرٹری، سابقہ کونسلرز اسد اللہ بہگل، طاہر شفیع مغل، مرزا یاسر، میاں صدیق، سابقہ سیکرٹری بار شفیق منشاء ایڈووکیٹ، چوہدری یوسف سینٹری انسپکٹر بلدیہ ڈسکہ، سرپرست مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ ایس محمد حسین، گوشی بٹ جنرل سیکرٹری، حافظ غلام مرتضٰی صاحب اور قاری واجد تبسم صاحب نے ریلی کی قیادت کی۔ریلی میں پارٹی عہدیدار، یوتھ ونگ، تاجر تنظیموں، سیاسی و سماجی رہنماوں، معززین، سول سوسائٹی، ڈاکٹر امین رضا مغل، رانا ارشد فوٹو گرافر سمیت میڈیا کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی،

ریلی میں انڈیا کی جانب سے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملے پر معصوم پاکستانیوں کی شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کی گئی

مساجد پر حملہ اور آبی جارحیت ناقابل قبول ہے۔پاک فوج کے بروقت منہ توڑ جواب سے دشمن بھارت کو چاروں شانے چت کرنے پر پاک افواج کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔پاک افواج نے ماضی میں بھی انڈیا کو سبق سکھایا اب بھی اس کے جنگی طیاروں کو گرا کر عملی طور پر دنیا کو دکھا دیا

ریلی میں شرکاء نے پاک فوج کے ساتھ مل کر لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔ریلی میں پاک فوج زندہ باد، قدم بڑھاؤ پاک فوج ہم تمہارے ساتھ ہیں، مودی مردہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی

 

میلاد چوک پر ریلی کے اختتام پر ملک پاکستان اور پاک افواج کی سلامتی کیلئے جبکہ شہداء کے وارثین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی.

جواب دیں

Back to top button