ایوب خاں کی قومی اسمبلی میں ان کے سگے بھائی سردار بہادر خاں اپوزیشن لیڈر تھے

سردار بہادر خاں اپنے بھائی ایوب خاں کے خلاف زوردار تقریریں کیا کرتے تھے. "ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے” والا شعر انہی نے اسمبلی میں پڑھا تھا. ظاہر ہے یہ سب باتیں ان کی والدہ کے کانوں تک بھی پہنچتی رہتی تھیں۔ ماں تو ماں ہوتی ہے، وہ پریشان ہوجاتی تھیں۔

ایک دن انہوں نے ایوب خان سے کہا، ” لڑتے کیوں ہو، تم دونوں بھائی ملک بانٹ کیوں نہیں لیتے؟ ”

[سردار بہادر خاں پاکستان بننے سے پہلے کے مسلم لیگی تھے. سرحد اسمبلی کے سپیکر رہے. لیاقت علی خان اور خواجہ ناظم الدین کے وزیر، سرحد کے گورنر اور بلوچستان کے چیف کمشنر بھی رہے]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button