امریکی فراڈیا، جس کی مجرمانہ "صلاحیتوں” سے فائدہ اٹھانے کیلئے امریکہ کے فیڈرل بیورو آف انوسٹیگیشن FBI نے اپنا مشیر رکھ لیا، پائلٹ، وکیل، ڈاکٹر سمیت 8 بھیس بدلے. اس کی زندگی پر فلم بھی بنی.

اپریل 1948 میں پیدا ہونے والے فرینک اباگنیل جونیئر Frank William Abagnale Jr کے والدین میں اس کے بچپن میں علیحدگی ہوگئی تھی. اسے دکانوں سے چیزیں چرانے کی عادت ہوگئی۔

والد نے کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے کی اجازت دی تو اس کا فائدہ یوں اٹھایا کہ مہنگی چیزیں خرید کر دوبارہ فروخت کرنا شروع کردیں۔

 

اس دھوکے بازی کے پکڑے جانے پر فرینک کو ‘برے لڑکوں’ کے اسکول بھیج دیا گیا. 16 سال کی عمر میں وہ گھر سے بھاگ گیا۔

 

پہلے تو اصل عمر سے 10 سال زیادہ ظاہر کرکے ڈرائیونگ لائسنس بنوایا پھر مفت پروازوں کے لیے خود کو پان ایم ائیرلائنز کا پائلٹ ظاہر کرنے لگا. اس زمانے میں فضائی کمپنیاں پروفیشنل پائلٹس کو طیاروں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرتی تھیں. فرینک نے اس جعلسازی سے لاکھوں میل سفر کیا۔ ہوٹلوں میں مفت قیام اور طعام جیسی سہولیات سے بھی مستفید ہوا، کاک پٹ میں پائلٹوں سے گپیں لڑائیں اور کئی بار طیاروں کو بھی چلایا مگر آٹو پائلٹ پر، اور ائیر ہوسٹسز سے معاشقے بھی لڑائے۔

اس کے بعد ایک جعلی لا ڈگری حاصل کرکے لوزیانا اسٹیٹ اٹارنی جنرل آفس میں کام کرنے لگا۔ شک کیا گیا تو دوسری جگہ جاکر ڈاکٹر بن گیا. یہ کردار اتنی خوبی سے کیا کہ ایک ہسپتال میں سپروائرز بنادیا گیا. اس حیثیت میں مریضوں کو دیکھنے کی ضرورت نہیں تھی تو کوئی مسئلہ بھی نہیں ہوا۔

8 مختلف شخصیات بن کر اس نے پانچ سال میں لاکھوں ڈالرز کا فراڈ کیا. ایف بی آئی کی تحقیقات سے ڈر کر فرانس چلا گیا مگر بالآخر پکڑاگیا.

6 ماہ جیل میں رہا، جس کے بعد مزید 6 ماہ سوئیڈن کی جیل میں گزارے۔ اور جب وہاں سے امریکا ڈیپورٹ کیا گیا تو طیارے سے فرار ہوگیا مگر پکڑا گیا اور دوبارہ فرار ہوکر آخرکار 12 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

 

12 سال کی سزا کے 5 سال گزرے تھے کہ اسے ایف بی آئی نے اس شرط پر رہا کیا کہ وہ چیکوں کے فراڈ پکڑے میں مدد کرے گا. اور اس طرح اس کے سیکیورٹی مشیر کے کیرئیر کا آغاز ہوا۔ اس نے لگ بھگ 40 سال ایف بی آئی کے ساتھ کام کیا، اس دوران اپنی ذاتی کمپنی بھی بنالی۔

فرینک کی زندگی پر بننے والی فلم Catch me if you can، آسکر ایوارڈ کیلئے بھی نامزد کی گئی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button