وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے6 بائیو گیس پلانٹس کی منظوری دے دی۔ لاہور میں 4 اور فیصل آباد میں 2 بائیو گیس پلانٹس سے پنجاب میں کلین انرجی کا عملی آغاز ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت کلین انرجی سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ جلاس میں پنجاب کی کلین انرجی مستقبل پر تاریخی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کسانوں اور ماحول دوست انقلاب کیلئے بائیو گیس پلانٹس بنائے جائیں گے۔ بائیوگیس سے گھریلو توانائی کے ساتھ فصلوں کے لیے بائیو فرٹیلائزر بھی فراہم ہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سمال بائیو گیس پلانٹس کا قابل عمل منصوبہ طلب کر لیا اور ملٹی پل فیول بائیو ریفائنری کے لئے فیزیبلٹی سٹڈی کی منظوری دے دی۔ اس موقع پر لاہور میں ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مثالی گاؤں پروگرام میں بائیو گیس پلانٹس کے تین پائلٹ پراجیکٹس شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بائیوگیس پلانٹ سے گھریلو استعمال کیلئے سستی گیس میسر ہوگی۔ بائیو گیس پلانٹ کے ذریعے فصلوں کے لئے بائیو فرٹیلائزربھی حاصل کی جاسکیں گی۔ ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ سے الیکٹرک بس اور میٹرو بس کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی بھی ہدایت کی۔
Read Next
11 گھنٹے ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
3 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
3 دن ago






