وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت بی آر ٹی سروس کی جمرود اور باڑہ بازار توسیع بارے اجلاس منعقدہوا، وزیر اعلٰی نے بی آر ٹی سروس کی توسیع کے لیے کم سے کم وقت میں ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ بی آر ٹی سے ضلع خیبر کے عوام کو محفوظ، معیاری اور سستی سفری سہولت میسر ہوگی۔ بی آر ٹی توسیع سے پشاور اور ضلع خیبر کے درمیان آمد و رفت مزید آسان ہو جائے گی۔ بی آر ٹی توسیع سے ٹریفک دباؤ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوگی۔ووزیراعلٰی حمد سہیل آفریدی کو بی آر ٹی سروس کے لیے درکار انفراسٹرکچر ، بسیں اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔ بی آر ٹی سروس کے لیے 50 کروڑ روپے کی لاگت سے کارخانوں اسٹیشن پر ریمپت کی تعمیر کا فیصلہ ہوا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ جمرود اور باڑہ بازار بی آر ٹی سروس شروع کرنے کے لیے 12 میٹر کی 12 نئی بسیں خریدی جائیں گی. کارخانوں مارکیٹ تا جمرود بازار 5 کلومیٹر فاصلے پر 8 بس سٹاپ قائم کیے جائیں گے. پشتخرہ تا باڑہ بازار 7 کلومیٹر فاصلے پر 10 بس سٹاپ قائم کیے جائیں گے۔
Read Next
12 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
18 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
2 دن ago
خیبرپختونخوا،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب
2 دن ago






