عراق،سید کمیل حیدر شاہ کی مذہبی خدمات اور عقیدت کو سراہتے ہوئے باضابطہ طور پر “خادمِ حرمِ کاظمین” مقرر کرنے کا اعلان

عراق: چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر، سید کمیل حیدر شاہ کی حرمِ کاظمین کے امینُ العام اور سیکرٹری جنرل شرائن امام موسیٰ کاظمؑ، ڈاکٹر حیدر عبد الامیر مہدی سے ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں سید اکبر ناصر شاہ اور سید سمر شاہ بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران ڈاکٹر حیدر عبد الامیر مہدی نے سید کمیل حیدر شاہ کی مذہبی خدمات اور عقیدت کو سراہتے ہوئے انہیں باضابطہ طور پر “خادمِ حرمِ کاظمین” مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سید کمیل حیدر شاہ کو خدامِ حرمِ کاظمین کا خصوصی بیلٹ بھی پہنایا گیا۔چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر، سید کمیل حیدر شاہ نے اس اعزاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حرمِ کاظمین کی خدمت ان کے لیے باعثِ فخر اور سعادت ہے۔

جواب دیں

Back to top button