حکومت پنجاب نے 17 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور محمد صہیب بٹ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔انھیں چیف منسٹر آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یہاں تعینات حافظ کریم داد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔خالد محمود ٹیپو کو چیف ہیڈکوارٹر پنجاب ریونیو اتھارٹی تعینات کردیا گیا ہے۔انجم ریاض سیٹھی کو سیکرٹری ٹیکسز بورڈ آف ریونیو تعینات کردیا گیا ہے۔شاہد یعقوب کو ڈائریکٹر فنانس محکمہ اوقاف،

حافظ عرفان حمید کو ڈائریکٹر محکمہ لیٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔احمد فراز کو ڈائریکٹر فاٹا تعینات کردیا گیا ہے۔مظہر علی سرور کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ صحت تعینات کردیا گیا ہے۔رانا شکیل سرور کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائڑذ ہیلتھ کیئر تعینات کردیا گیا ہے۔محمد عاطف کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ کھیل تعینات کردیا گیا ہے۔عرفان ممتاز خان کو ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو تعینات کردیا گیا ہے۔صولت حیات وٹو کو ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا۔محمد اسد علی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوٹ اددو تعینات کردیا گیا ہے۔عبدالرزاق علی ڈوگر کی خدمات محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے سپرد ، محمد شاہ رخ کی خدمات ڈائریکٹر جنرل پنجاب پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے سپرد۔صفدر حسین ورک کی خدمات پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں






