وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر،وزیراعلی سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6-ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کر دئیے گئے۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت90 فیصد فلڈ اسسمنٹ سروے مکمل ہوچکا ہے۔5لاکھ69 ہزار سیلاب متاثرین کا ڈیٹا تیارکر لیا ہے۔شفافیت یقینی بنانے کے لئے 4لاکھ 63ہزار سیلاب متاثرین کے ڈیٹا کی ڈپٹی کمشنرز سے تصدیق بھی کی جا چکی ہے۔پنجاب بنک کے تحت سیلاب متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے 98 ہزار سے زائد اے ٹی ایم کارڈز تیار ہیں۔27سیلاب متاثرہ اضلاع میں معاوضے کی ادائیگی کے لئے 37کیمپ سائیٹ قائم کر دئیے گئے ہیں۔20اکتوبر سے 13اضلاع کے سیلاب متاثرین میں معاوضے کی تقسیم کا آغازکیا گیاجبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع کے دوسرے فیز میں سیلاب متاثرین کو معاوضے کی تقسیم کا آغاز3نومبر سے ہو گا۔کیمپ سائیٹ پر سیلاب متاثرین کو 50ہزار روپے نقد اور اے ٹی ایم کارڈکی فراہمی بھی شامل ہے۔ہر سیلاب متاثرہ فرد پنجاب بنک کی اے ٹی ایم اے سے روزانہ 3لاکھ روپے تک نکال سکتا ہے۔36 تحصیلوں میں سیلاب متاثرین کے لئے 19 کیمپ سائٹ قائم کر دئیے گئے ہیں۔ہر کیمپ سائٹ پر 500 سیلاب متاثرین کو 50 ہزار نقد اور اے ٹی ایم کارڈ کا اجرا ہو گا۔بہاولنگر، دیپالپور،جھنگ، ننکانہ صاحب، مظفرگڑھ چنیوٹ،جھنگ، خیرپورٹامیوالی سمیت دیگر مقامات پر بھی سیلاب بحالی کیمپ سائٹ قائم کر دئیے گئے۔سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب، اور وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق خیر پور ٹامیوالی پہنچ گئے اورخیرپورٹامیوالی کی کیمپ سائٹ میں سیلاب بحالی پروگرام کا باقاعدہ آغازکر دیا گیا ہے۔
Read Next
1 دن ago
تحصیل کمالیہ اورٹوبہ ٹیک سنگھ کے دیگر علاقوں میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹ میں ناقص میٹریل کے استعمال کی تحقیقات کیلئے اعلٰی سطحی انکوائری کمیٹی قائم
3 دن ago
چیف سیکریٹری پنجاب کا ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل ہیڈکواٹر کی سطح پر انتظامی اصلاحات کا مجوزہ پلان
3 دن ago
”-پنجاب کے 15اضلاع میں نکاسی آب کیلئے بہترین اور جدید ترین272 مشینوں کی فراہمی مکمل
4 دن ago
مظفر گڑھ میں عوام کو مفت سبزی دینے کے لئے اپنی نوعیت کا منفرد ”سانجھی سبزی“پراجیکٹ شروع کردیا گیا
4 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سانحہ کاہنہ کے شہید معصوم بچوں کی یاد میں ”اپنی چھت، محفوظ چھت“ پراجیکٹ پورٹل کا افتتاح کر دیا۔
Related Articles
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید پانچ اضلاع لیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، چنیوٹ اور مری کے لئے الیکٹروبس سروس کاڈیجیٹل آغاز کر دیا
5 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تحصیل عارف والا میں ساہیوال ڈویژن کے لئے 10 نواز شریف سکول آف ایمیننس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
5 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ایچی سن لیول کے بوائز اینڈ گرلز سکول قائم کرنے کی منظوری دے دی
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہرضلع کے ڈپٹی کمشنر کوخراب پانی والے علاقوں کی نشاندہی کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی
1 ہفتہ ago

