وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے پشاور میں تعینات افعان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر کی ملاقات،بارڈر کھولنے کی کوششوں پر اتفاق

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے پشاور میں تعینات افعان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور بشمول باہمی تجارت کے فروغ، علاقائی امن و استحکام، صوبے میں مقیم افعان شہریوں کو درپیش مسائل کے حل سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں طورخم پر پاک افغان سرحد کی بندش سے دونوں اطراف کے تاجروں اور عام لوگوں کو درپیش مشکلات پر بھی گفتگو ہوئی ۔ ماہ رمضان اور انے والے عید الفطر کے پیش نظر سرحد کو جلد سے جلد کھولنے کے لئے کوششوں پر اتفاق کیا گیا ۔ سرحد کی بندش کی وجہ سے رمضان کے مہینے میں تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو تکالیف کا سامنا ہے، سرحد کا بند رہنا دونوں اطراف کے لوگوں کے مفاد میں نہیں، اسے کاروباری لوگوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، لوگوں کو درپیش تکالیف کے پیش جلد سے جلد بارڈر کو کھولنے کی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور نے ملاقات میں مزید کہا کہ بارڈر کھولنے کے لئے ہم اپنی طرف سے کوششیں کر رہے ہیں، افغان سفارتخانہ بھی اس سلسلے میں کردار ادا کرے، خطے میں جاری بد امنی کی وجہ سے دونوں اطراف کے لوگ مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں، علاقائی امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے، خطے میں پائیدار امن کے لئے مذاکرات اور بات چیت موثر ذریعہ ہے۔ ہم نے صوبائی سطح پر افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے جرگہ تشکیل دیا ہے، وفاقی حکومت کی طرف سے جرگے کے ٹی او آرز کی منظوری کا انتظار ہے، جونہی ٹی او آرز طے پاتے ہیں، جرگہ افغانستان بھیجا جائے گا۔ تجارت، علاج اور تعلیم کی غرض سے آنے جانے والوں کی سہولت کے لئے بارڈر پر خصوصی ڈیسک کے قیام کے لئے کوششیں جاری ہیں۔قانونی سفری دستاویزات کے حامل افغان بہن بھائیوں کا خیر مقدم کیا جائے گا، خیبر پختونخوا میں علاج معالجے اور تعلیم کے لئے آنے والے افعان باشندوں کو صحت کارڈ اور تعلیم کارڈ کی فراہمی کے لئے متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے بات چیت جاری ہے۔

جواب دیں

Back to top button