بچوں کے جبری مشقت کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت سیف سٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام پاکستان کا پہلا ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی قائم کر دیا گیا ہے۔ ورچوئل سنٹر فارچائلڈ سیفٹی میں پروفیشنل ماہرین کی ٹیم گم شدہ افراد کی تلاش، ورثا سے رابطے اور تصدیق پر مامورہے۔ ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نہ صرف گم شدہ بچوں بلکہ ضعیف العمر بزرگوں کو گھر واپس لانے کیلئے موثر ثابت ہوا ہے۔ بچے یا ضعیف العمر عزیز واقارب کی گم شدگی کی صورت میں ورچوئل فار چائلڈ سیفٹی سے آسان ترین رابطے کا سسٹم موجود ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے 3 کا بٹن دبا کر ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی سے فوری رابطہ ممکن ہے۔ پنجاب بھر کے شہری سیفٹی ایپ کے ذریعے بھی ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی سے رابطے کر سکتے ہیں۔صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ پہلی مرتبہ دیگر صوبوں کے گم شدہ بچوں اور شہریوں کے لئے خصوصی ہیلپ لائن 0309-0000015 کوبھی فعال کیا گیا ہے۔ خصوصی ہیلپ لائن پر کال، واٹس ایپ مسیج یا ٹیسٹ مسیج کے ذریعے گم شدہ بچوں سے متعلق اطلاع دینے کی سہولت بھی موجود ہے۔ ورچوئل سیفٹی سنٹر پر گم شدہ افرادسے متعلق شکایت کیلئے 59635 سے زائد افراد رابطہ کرچکے ہیں۔ پنجاب کے پہلے ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کے ذریعے 53542 گم شدہ افراد سے متعلق کیس کامیابی سے ہمکنار ہوگئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے اختراعی ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کے ذریعے 26 ہزار سے زائد افراد گم شدگی کے بعد اپنے گھروں میں پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بچے میری ریڈ لائن ہیں، گمشدگی کی صورت میں والدین کے دکھ کو سمجھ سکتی ہوں۔ بچے خواہ ہمارے ہوں یا کسی اور صوبے کے ہمیں سب پیارے ہیں۔گم شدگی کی صورت میں ہر بچے کو خیر وعافیت سے گھر پہنچانے کی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔پاکستان کے پہلے ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی سے ملک کا ہر شہری مستفید ہوسکتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کا پہلاورچوئل سنٹر فارچائلڈ سیفٹی انسانی ہمدردی، قومی یکجہتی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور گڈ گورننس کی کامیاب مثال ہے۔ گمشدہ بچوں کی واپسی کے لئے تمام تر ریاستی وسائل استعمال میں لانے تیار ہیں۔
Read Next
14 گھنٹے ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
2 دن ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
3 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
3 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
3 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
4 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
4 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
4 دن ago

