بجلی بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف میئر کراچی مرتضٰی وہاب سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے۔ بدھ کو جماعت اسلامی کی جانب سے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرادیا اور تحریری جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ درخواست غیر موثر ہوچکی ہے قابل سماعت بھی نہیں خارج کی جائے۔ جماعت اسلامی کے وکیل فرخ عثمان نے ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے ایم یو سی ٹی چارجز کا نفاذ خلاف قانون ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button