پشاور(بلدیات ٹائمز ڈاٹ کام)گذشتہ تین چار سالوں سے بلدیاتی ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر پنشن گریجویٹی ، کمیوٹیشن، لیو انکیشمنٹ اور ڈیتھ گرانٹ کی بقایا جات کی ادائیگی کے لئے صوبائی حکومت کی طرف سے صوبہ کی 44 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے ریٹائرڈ ملازمین کے لئے گرانٹ جاری کرنے پر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران شوکت کیانی، محبوب اللہ، حاجی انور کمال خان، سلیمان ہوتی، شوکت علی انجم نے صوبائی حکومت ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا، وزیر بلدیات، سیکریٹری مالیات و سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین چار سالوں سے ریٹائرڈ ہونے والے بلدیاتی ملازمین کو ان کے واجبات کی ادائیگی سے ان ملازمین کے گھروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔فیڈریشن عہدیداران نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ صوبہ کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین ذور پنشنرز گزشتہ کئی مہینوں سے تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی سے محرومی کے شکار ہیں ان کے بچے بھوک و افلاس اور فاکوں سے دوچار ہیں۔انہوں نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لئے اکاؤنٹ فور کی منظوری دے کر بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلائی جائے۔
Read Next
2 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
2 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
3 دن ago
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
4 دن ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
4 دن ago






