جدید ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے ذریعے ملاوٹ شدہ اشیائے خور و نوش کی فوری نشاندہی ممکن ہو گئی- ڈاکٹر کرن خورشید

سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت اج پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (پافڈا) کا اہم اجلاس منعقد ہوا- اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور، ایڈیشنل ڈی جی لائسنسنگ راؤ پرویز اختر، ممبر ریسرچ اینڈ ٹریننگ ڈاکٹر عرفان عاشق اور ممبر پافڈا محمد ناصر سمیت دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔

اجلاس میں سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید نے کہاکہ پافڈا کی جدید ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے ذریعے ملاوٹ شدہ اشیائے خور و نوش کی فوری نشاندہی ممکن ہو سکے گی اور ملاوٹ مافیا کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا سکے گا – ڈاکٹر کرن خورشید نے ہدایت جاری کی کہ فوڈ سیمپلز کی ٹیسٹنگ رپورٹس کم سے کم وقت میں مکمل کی جائیں، تاکہ بروقت نتائج سامنے آ سکیں۔

انہوں نے پافڈا لیبارٹریوں کے لیے جدید آلات کی خریداری کا عمل فوری مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ سیکرٹری فوڈ سیفٹی نے بتایا کہ پافڈا اس وقت 286 مختلف اشیائے خور و نوش کی کوالٹی ٹیسٹنگ کر رہا ہے اور اس کا دائرہ کار مزید بڑھایا جا رہا ہے جبکہ ملتان اور فیصل آباد میں قائم پافڈا لیبارٹریوں کی فوڈ ٹیسٹنگ صلاحیتوں میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے ملاوٹ شدہ خوراک کے نتائج بروقت حاصل کر کے ذمہ داروں کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے-ڈاکٹر کرن خورشید نے واضح کیا ہے کہ پنجاب کے شہریوں کو ملاوٹ سے پاک اور صاف خوراک کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

Back to top button