وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی چھت،محفوظ چھت پروگرام کی ریکارڈ مقبولیت۔۔اب تک پورٹل پر مجموعی طور پر 89 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت پھاٹا گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔ پہلی بار پھاٹا گورننگ باڈی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے سالانہ کارکردگی و اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ گورننگ باڈی نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کامیابی پر پھاٹا کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔ اپنی زمین اپنا گھر کے تحت مفت پلاٹس کی فراہمی بارے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں پھاٹا کی زمینوں پر افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام کو وسعت دینے کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ افورڈایبل اسکیموں کیلئے بھی پھاٹا قوانین کے موثر اطلاق کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے بلاسود قرضوں کی فراہمی کے منصوبوں پر لاکھوں افراد کی درخواستیں اعتماد کا اظہار ہے۔ گرین ایریاز پر رہائشی اسکیموں کی منظوری سے ماحولیاتی خطرات لاحق ہوئے۔ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کیخلاف انفورسمنٹ کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ قوانین کی پاسداری کرنیوالے ڈویلپرز کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ بلال یاسین نے واضح کیا کہ دھوکہ دہی سے عوام کو فائلیں فروخت کرنیوالوں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Read Next
8 گھنٹے ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے واسا کے 6 اضلاع کیلئے نئی اور جدید مشینری روانہ کردی۔*
1 دن ago
*پنجاب میں سمارٹ واٹر میٹرنگ کے فروغ کا فیصلہ*
1 دن ago
لاہور میں بسنت فیسٹیول سجانے کی تیاریاں تیز،بلال یاسین کی زیر صدارت بسنت کی تیاریوں بارے اہم اجلاس
2 دن ago
*سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کو اربن واٹر مینجمنٹ پلان پیش کر دیا گیا*
3 دن ago






