صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار کوہیارخان ڈومکی کا میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے دفتر کا دورہ

صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار کوہیارخان ڈومکی نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ عبدالرؤف بلوچ کے ہمراہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے ان کا استقبال کیا۔ صوبائی وزیر بلدیات سردار کوہیارخان ڈومکی کو کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے ایم سی کیو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،

صوبائی وزیر بلدیات سردار کوہیارخان ڈومکی نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی کاوشوں اور نئے منصوبوں کو سراہا، اس موقع پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے پرنسپل افسران سمیت دیگر سینئیر افسران بھی موجود تھے، بعدازاں صوبائی وزیر بلدیات نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے دفاتر کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔

جواب دیں

Back to top button