‏چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا خیبر پختونخوا میں پارٹی کے تنظیمی امور سے متعلق اہم نوٹیفکیشن جاری

‏خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنید اکبر خان بدستور صوبائی صدر رہیں گے۔ ان کی عدم موجودگی میں سینیٹر نورالحق قادری پارٹی اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور آئین کے مطابق اپنے فرائض انجام دینگے- جبکہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری علی اصغر خان تمام تنظیمی امور کی مجموعی نگرانی کریں گے۔‏نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پارٹی کے موجودہ تنظیمی ڈھانچے میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائیگی-

جواب دیں

Back to top button