وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے میجر طاہر صادق اور ایمان طاہر کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف اٹک کے وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے میجر طاہر صادق اور ایمان طاہر کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف اٹک کے وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔وفد میں 500 سے زائد کارکنان شامل تھے، جن میں 60 سے زیادہ چیئرمین بھی شریک ہوئے۔پارٹی کارکنان نے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے تمام شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا اور نہایت خلوص و گرمجوشی سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا کو ایک مثالی، شفاف, پرامن اور عوام دوست صوبہ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست کا محور اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت، قانون کی حکمرانی، انصاف کی فراہمی اور ایک خوددار و خوشحال پاکستان کا قیام ہے۔ یہ صرف ایک حکومت نہیں بلکہ ایک مشن ہے عمران خان کے اس خواب کی تعبیر کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں آزاد، خودمختار اور انصاف پر مبنی ریاست بنایا جائے۔وزیراعلیٰ کی حیثیت سے ایک نوجوان قبائلی رہنما کی تقرری نے نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے ملک میں تحریک انصاف کے کارکنان کے اندر نئی توانائی اور جوش پیدا کیا ہے۔ یہ تقرری پارٹی کے اس نئے مرحلے کی علامت ہے، جہاں جدوجہد کا محور عوامی طاقت، اصولی سیاست اور آئینی آزادی ہے۔تحریک انصاف ایک نئے جذبے، اتحاد اور یقین کے ساتھ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ کارکنان عمران خان کے وژن حقیقی آزادی، انصاف، میرٹ اور خود انحصاری کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر میدانِ عمل میں اتر چکے ہیں۔یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے، جدوجہد کے اس مرحلے میں تحریک انصاف ایک بار پھر عوامی امیدوں، قومی وقار اور انصاف کی علمبردار جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button