چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سینیئر رہنما نوید چوہدری کے بیٹے کی عفران نوید چوہدری نے ملاقات کی۔ بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں عفران نوید چوہدری نے نوجوانوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی کو نئے خون کی ضرورت ہے۔پارٹی کے سینیئر لوگوں کو چاہیے کہ نوجوانوں کی رہنمائی کریں۔ ہم ایسی پالیسی چاہتے ہیں کہ پارٹی میں سینیئر لوگ ہوں اور نیا خون بھی پارٹی میں شامل ہو۔پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے ۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہم چاہیں گے کہ نوجوان پیپلز پارٹی کی طرف متوجہ ہوں۔
تعلیم یافتہ لوگوں کو پارٹی میں آ کر متحرک کردار ادا کرنا چاہیے۔عفران نوید چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کا لیڈر جوان ہے۔نوجوان لیڈر کی پارٹی میں نوجوانوں کو زیادہ اہمیت ملنی چاہیے۔