پاکستان میں کھیلوں کو بھی حکمرانوں نے یرغمال بنا رکھا ہے، امتیاز محمود شیخ صدر تحریک انصاف لاھور

تحریک انصاف لاھور کے صدر امتیاز محمود شیخ نے کہا ھے پاکستان میں کھیلوں کو بھی حکمرانوں نے یرغمال بنا رکھا ھے اور کرکٹ پر کھربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بھی ھندوستان کو ھرانا تو دور کی بات پاکستان کھیل سے ھی باھر ھو گیا جب تک کرکٹ پر عوامی تائید کے حامل کھلاڑی قومی ثیم میں شامل نہیں ھونگے پاکستانی کرکٹ ٹیم جیت نہیں سکتی تحریک انصاف لاھور کے صدر امتیاز محمود شیخ لاھور کے علاقہ خیابان امین کے گراونڈ میں آپس میں دوستانہ میچ کھلنے والے کھلاڑیوں سے بات چیت کر رھے تھے انہوں نے کہا عمران خان نے پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں ورلڈ کپ جیت کر دیا جب تک قوم کو موچورہ حکمران چمٹے ہوئے ہیں ملک ہر شعبہ میں تنزلی کا شکار رھے گا اس موقع پرکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اورپورا گروانڈ پاکستان زندہ باد عمران خان زندہ باد اور تحریک انصاف زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا میچ دیکھنے کے لیے تحریک انصاف لاھور کی قیادت موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button