پی ایم ایل این نے بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی رہنماؤں سے تجاویز مانگ لی،ہزاروں کارکنوں کو مختلف کمیٹیوں ایڈجسٹ کرنے کے لئے نام بھی دیئے جائیں، مراسلہ

پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی رہنماؤں سے تجاویز مانگ لی ہیں۔صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ خان کی طرف سے ڈویژنل صدور اور جنرل سیکریٹریز سے تنظیمی مشاورت کے بعد اپنی تجاویز فراہم کرنے کے لئے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔اس مراسلہ میں بیت المال، زکواۃ و عشر کمیٹیوں، پرائس کنٹرول ،امن کمیٹیوں کے علاوہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن،ایل ڈی اے واسا،مارکیٹ کمیٹیوں کے لئے چیئرمین اور وائس چیئرمینز کے نام بھی مانگے ہیں۔بلدیاتی انتخابات سے قبل ہزاروں کارکنوں کو ان کمیٹیوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ بلدیاتی انتخابات میں سرکاری وسائل اور اختیارات کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔ذرائع کے مطابق ان کمیٹیوں میں عہدے بانٹنے کے بعد مسلم لیگ ن صورتحال پر مکمل کنٹرول کرنے کے بعد بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے گی۔جسے الیکشن کمیشن کی پہلے ہی بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button