پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی میڈیا سیل کے انچارج شایان بشیر نے صوبائی دارالحکومت کے کنٹونمنٹ بورڈ کے مختلف علاقوں جن میں مریم کالونی ،لاہور کینٹ بھٹہ چوک اور اس سے ملحقہ محلوں گلیوں اور بازاروں میں سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے شروع ہونے والی احتجاجی مہم کے لیے ڈور ٹو ڈور کمپین چلائی انہوں نے کارکنان تحریک انصاف کے ہمراہ اہلیان شہر کو پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا عوامی بیان کے پوسٹرز اور پمفلٹس تقسیم کیے اور پارٹی کے منشور سے عوام کو آگاہ کیا۔

انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو بھی کی اور کہا کہ حکومت عوام پر مہنگائی کی بجلیاں گرا رہی ہے یہ فارم 47 کی ہائی برڈ حکومت عوامی تائید و حمایت سے محروم ہے انکے پاس عوامی فلاح کا نہ تو کوئی پروگرام ہے اور نہ ہی ایجنڈا پیپلز پارٹی نے لیگ اور دیگر جماعتوں کا یہ اتحاد صرف بغض عمران خان کے ایجنڈے پر قائم ہے ان کی ناکام داخلہ پالیسی کی وجہ سے کے پی کے اور بلوچستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے بجلی اس قدر مہنگی ہے کہ عوام بل ادا کرنے سے قاصر ہیں پاکستان بھر میں اس وقت عوام کے لیے دو وقت کی حلال روزی روٹی کمانا محال ہے جبکہ ہمارے حکمران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے قرضوں سے موجیں مار رہے ہیں تحریک انصاف کے راہنما نے کہا کہ مریم نواز شریف کی پنجاب پر قبضہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں عوامی خدمت میں صرف کاغذی منصوبے اور اشتہارات کی کمپین ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف حزب اختلاف کو اسکے آئین میں متعین کردار کی بجاآوری میں رکاوٹ پیدا کررہی ہے کہ کہیں عوام تک حقائق نہ پہنچ جائیں ان کو اپنے حق پر ڈاکے کی خبر نہ ہو جاے پی ٹی آئی میڈیا سیل کے منتظم نے کہا کہ عوام کی حمایت سے جلد عمران خان وزیراعظم ہونگے اور ایک بار پھر عوامی خدمت کا دور دورا ہوگا۔






