محکمہ ہاؤسنگ پنجاب میں ریجنل کوالٹی ایشورنس کمیٹیاں،ترقیاتی کاموں کے معیار کا معائنہ اور جانچ کریں گی،نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت کا تعمیراتی منصوبوں میں معیار یقینی بنانے کے لیے ایک اور اہم فیصلہ،ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ میں ریجنل کوالٹی ایشورنس کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔نارتھ، سنٹرل اور ساؤتھ زونز کے لیے الگ الگ کوالٹی انشورنس کمیٹیاں بنائی گئیں ہیں۔کوالٹی ایشورنس کمیٹیاں ترقیاتی کاموں کے معیار کا معائنہ اور جانچ کریں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹیوں کو تکنیکی تقاضوں اور منظور شدہ نقشوں کے مطابق تعمیرات کی تصدیق کا ٹاسک دیا گیا۔ کوالٹی بہتر بنانے کے لیے تجاویز اور عملی اقدامات کی سفارشات بھی کمیٹی کی ذمہ داری ہو گی۔نارتھ زون میں راولپنڈی، گجرات، سرگودھا کے ترقیاتی منصوبے کمیٹی کے دائرہ اختیار ہوں گے۔سنٹرل زون میں فیصل آباد، لاہور، ساہیوال، گوجرانوالہ شامل ہیں۔ساؤتھ زون میں ڈی جی خان، بہاولپور اور ملتان کے ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ ہوگی۔چیف انجینئرز، ڈائریکٹرز اور واسا افسران کمیٹیوں کے ممبران ہوں گے۔ہاوسنگ ڈیپارٹمنٹ کو معائنے اور وزٹ رپورٹس باقاعدگی سے جمع کروائی جائیں گی۔سیکرٹری ہاوسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ کمیٹیاں وزیر اعلی پنجاب کے میرٹ اور شفافیت کے ویژن کے تحت تشکیل دیں۔کمیٹیوں کا مقصد مقرر کردہ معیار پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔معائنے کے دوران کمیٹیاں بہتری کی تجاویز بھی پیش کر سکیں گی۔

کمیٹیوں کی نشاندہی پر اندرونی احتساب بورڈ بھی حرکت میں آئے گا۔محکمہ ہاوسنگ میرٹ پر تقرری، معیار پر عمل درآمد، سخت احتساب کے اصول پر چلے گا۔

جواب دیں

Back to top button